ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بوانا آتشزدگی سانحہ: فیکٹری مالک اور چھ دیگر کے خلاف فرد جرم داخل

بوانا آتشزدگی سانحہ: فیکٹری مالک اور چھ دیگر کے خلاف فرد جرم داخل

Thu, 22 Mar 2018 12:43:31    S.O. News Service

نئی دہلی21 مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس نے بوانا کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کے سلسلہ میں آج اس کے مالک منوج جین اور چھ دیگر کے خلاف عدالت میں فردجرم داخل کیا ہے۔بوانا کی آتش بازی بنانے والی اس فیکٹری میں 20جنوری کو زبردست آگ لگ گئی تھی جس میں 17لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس فیکٹری میں پٹاخے پیک کئے جاتے تھے اور مالک نے اسے کرایہ پر لیا تھا۔فرد جرم چیف میٹروپولیٹن گگن دیپ سنگھ کی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ عدالت نے فردجرم کا نوٹس لیتے ہوئے فیکٹری مالک منوج جین اور شریک مالک للت گوئل اور پانچ دیگر کو طلب کرتے ہوئے چار اپریل کو حاضر ہونے کے لئے کہا۔آتش بازی بنانے والی اس دو منزلہ فیکٹری کے گراونڈ فلور میں لگی آگ میں 10خواتین سمیت 17لوگوں کی موت ا ور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔


Share: